آسٹریلین سائیکلسٹ نے اپنے دیرینہ خوابوں کی تعبیر پالی
گولڈ کوسٹ (سپورٹس رپورٹر) کینگرو سائیکلسٹ کلوہ ہوسکنگ نے عزم واستقامت سے انجری مسائل سے نمٹ کر کامن ویلتھ گیمز میں ویمنز روڈ ریس میں گولڈ میڈل کی بدولت اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرلی۔ گزشتہ دنوں وہ بلجیم میں ٹور آف فلانڈرز کے دوران تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔ ان کے ہم وطن سائیکلسٹ اسٹیل فان ہوف مینز روڈ ریس میں کامیاب ہوئے۔ انہیں بھی چھ ہفتے قبل میلبورن میں ریس کے دوران شدید حادثہ پیش آیا تھا اور ٹانگ ٹوٹنے کے باعث وہ اسپتال میں پڑے رہے تھے مگرانہوں نے ہمت نہیں ہاری۔