پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، شاعر حضرت پرنم الہٰ آبادی کی نویں برسی منائی گئی

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، شاعر حضرت پرنم الہٰ آبادی کی نویں برسی منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر ممتاز شاعر حضرت پرنم الہٰ آبادی کی نویں برسی منائی گئی۔ تقریب کی صدارت نامور دانشور ڈاکٹر اختر شمار نے کی مہمانان خصوصی میں پِلاک کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغرا صدف، پروفیسر عاشق رحیل، سید تاثیر رضا نقوی، ڈاکٹر کنول فیروز، سلیم اختر اور اقبال راہی تھے۔ اِس تقریب کے میزبان بانی چیئرمین بزم پرنم اقبال پیام اور ناظم تقریب ڈاکٹر ایم ابرار تھے تلاوت کے بعد شبنم مرزا کی بیٹی ہانیہ مرزا نے دف پر نعت رسول مقبولﷺ سنائی۔

اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ حضرت پرنم الہٰ آبادیؒ ایک ممتاز نعت گو شاعر تھے۔ اُن کی لکھی ہوئی نعتیں ملک کے مشہور قوالوں نے پڑھی۔ ان کا کلام ساری دنیا میں گونج رہا ہے۔ انہوں نے اقبال پیام کے اس جذبے کو بھی سراہا جو وہ اپنے استاد کے لیے دل میں رکھتے ہیں۔ درِیں اثنا انہیں ادبی سماجی اور رفاحی خدمات پر سپیشل ایوارڈ پیش کیا گیا۔ امیر خسرو عزیز میاں قوال نے استاد پرنم الہٰ آبادیؒ کا کلام پیش کیا بعد از نامور گلوکار استاد حامد علی خاں کے فرزندوں نایاب حامد علی خاں، انعام حامد علی خاں نے اپنی آواز اور فَن کا جادو جگایا جسے حاضرین نے بڑی توجہ سے سنا۔ مشہور گلوکارہ کرن خان نے اپنی بہن کے ہمراہ مشہور زمانہ دھمال ’’او لال میری پت رکھیو‘‘ سنایا۔ آخر میں حضرت پرنم الہٰ آبادیؒ کی روح کے ایصال ثواب کی خاطر فاتح خوانی کی اور دعا کروائی گئی ۔