پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی سے ہم دنیا میں تنہا ہوتے جارہے ہیں،مہرین انور

پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی سے ہم دنیا میں تنہا ہوتے جارہے ہیں،مہرین انور

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر حکومت پاکستان کی خاموشی پر حیرت ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور حکومت پاکستان خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ،پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہم دنیا میں تنہا ہوتے جارہے ہیں ، ہمیںآج اسی خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے جو ذوالفقارعلی بھٹو نے بنائی تھی ، انہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو دلیر اور بہادر لیڈر تھے اور انہوں نے ہمیشہ ملک کے مفاد کے لئے اقدامات کئے ، ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں ہی پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، پاکستان کی خارجہ پالیسی اب تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،اہم امور پارلیمنٹ میں زیر بحث لائے جائیں تاکہ دنیا کو علم ہو کہ پاکستان میں ہر فیصلہ جمہوری انداز میں ہوتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4