مینارٹی لیڈرز کانفرنس ، اقلیتی نمائندوں کو اسمبلیوں میں الیکشن سے لانے پر غور

مینارٹی لیڈرز کانفرنس ، اقلیتی نمائندوں کو اسمبلیوں میں الیکشن سے لانے ...

لاہور (پ ر) پاکستان مینارٹیز یونٹی کونسل (PMUC) کے زیراہتمام لاہور میں مینارٹی لیڈرز کانفرنس بلائی گئی جس کی صدارت زاہد نذیر بھٹی چیئرمین (PMUC) نے کی۔ اس کانفرنس میں اقلیتی نمائندوں کو اسمبلیوں میں الیکشن سے لانے پر غور و خوض کیا گیا۔ اس موقعہ پر MNA طارق سی قیصر، ایم این اے خلیل جارج، سابق ایم این اے جارج کلیمٹ، پیٹر جیکب، جمی ڈین، لطیف بھٹی اور دیگر مینارٹی لیڈران نے خطاب کیا۔

اور اقلیتی نمائندوں کے لئے طارق سی قیصر کے قومی اسمبلی میں دوہرے ووٹ اور حلقہ بندیوں کے لئے پیش کئے ہوئے ’’بل‘‘ کو پاس کرانے کے لئے ملک بھر میں تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4