شام پر امریکی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہیں، طارق فیروز

شام پر امریکی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہیں، طارق فیروز

لاہور(پ ر)انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے ملک شام پر امریکہ اور اتحادی ملکوں کی جانب سے میزائل حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اقوام متحدہ ، او آئی سی اور دیگر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی ہنگامی میٹنگ بلوائی جائے ۔ میاں سلیم نے کہا کہ عراق ، افغانستان بوسنیا، یمن کے بعد اب شام پر امریکہ اور اتحادیوں کی طرف سے میزائل حملہ اس بات کی کڑی ہے جس طرح عراق پر حملہ کیا گیا عراقی اثاثے لوٹنے اور تیل ذخیرہ کرنے کے بعداس وقت کے امریکی صدر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہمیں غلط اطلاع ملی تھی کہ عراق میں جوہری ہتھیار ہیں جو کہ ہمیں نہیں ملے ہم عراقی قوم سے معافی مانگتے ہیںیہی حال افغانستان میں ہوا جہاں سے قیمتی نووردات ، سونا چاندی اور دیگر قیمتی دھاتیں ہیلی کاپٹر بھر بھر کر لے گئے اور آخر میں اسامہ بن لادنکی جھوٹی کہانی کی فلم بندی کے بعد وہاں بھی وہی من گھڑت صورتحال بیان کی گئی ۔

۔ انہوں نے کہاکہ شام میں تین عالمی قوتوں کی مداخلت پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔

اگر اس کو نہ روکا گیا تو یہ تیسری جنگ عظیمکا پیش خیمہ بن سکتی ہے ،میاں سلیم نے مزید کہا کہ راحیل شریف کی قیادت میں 34 ممالک کی اسلامی افواج کو فوری پر اپنا کردارادا کرنا چاہیے ،سابقہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی ممالک کو اکٹھا کر کے سعودی عرب ، شام ، ایران سمیت تمام مسلم ممالک کو ذاتی مفادات بھلا کر ملکر اس آگ کو ٹھنڈاکرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم امہ کو بیدار ہونا ہوگااگر امریکہ یورپ اتحادی بن سکتے ہیں تو اسلامی ممالک میں عالمی طرز کا اتحاد کیونکر ممکن نہیں ،حالانکہ امریکہ اور یورپ میں بھی مذہبی فرقہ بندی ہے لیکن اسکو انہوں نے اپنے اتحاد پر حاوی نہیں ہونے دیابلکہ اپنی یونٹی کو ہمیشہ برقرار رکھا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...