عوام کسی صورت کرپٹ حکمران کو قبول کرنے کو تیار نہیں،سعدیہ سہیل

عوام کسی صورت کرپٹ حکمران کو قبول کرنے کو تیار نہیں،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی پر عوام خوش ہیں عوام کسی صورت کرپٹ حکمران کو قبول کرنے کو تیار نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی نااہلی کے عدالتی فیصلے کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے عوام نے کرپٹ عناصر کو مسترد کر دیا ہے عوام کے مسائل سے روگردانی کرنے والوں کا انجام یہ ہی ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ عمران خان کے کرپشن کے معاملے میں دو ٹوک موقف کی وجہ سے ہے تحریک انصاف عوام کو کرپٹ لوگوں سے نجات دلائے گی۔

عوام آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو منتخب کرا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...