ریلوے محنت کش یونین کے ڈی ایس ورکشاپس سے مذاکرات

ریلوے محنت کش یونین کے ڈی ایس ورکشاپس سے مذاکرات

لاہور (پ ر) ریلوے محنت کش یونین (رجسٹرڈ) ورکشاپس کے مرکزی عہدیداران زاہد حسین آزاد، محمد صدیق بیگ، قدیر خان، ذاکر حسین شاہ اور میاں اعجاز، ایم عارف نے سٹیل شاپ مغلوپورہ میں ملازمین کے اوورٹائم، پیس ورک اور ہیٹ الاؤنسز میں کمی پر ڈی ایس ورکشاپس جناب غلام قاسم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مطالبات پیش کئے۔ ڈی اس غلام قاسم نے سٹیل شاپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میٹنگ کے دوران ریلوے محنت کش یونین کے عہدیداران نے ڈی ایس غلام قاسم سے مکمل تعاون کا اظہار کرتے ہوئے ورکشاپوں کے ملازمین کیلئے جناب غلام قاسم کی بطور ڈی ایس تعیناتی کو نیک شگون قرار دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...