پارلیمنٹ اور سینٹ سے متفقہ طورپر فاٹا بل کی منظوری خوش آ ئند ہے، ابرار حسین
لاہور(پ ر)پارلیمنٹ اور سینٹ سے متفقہ طورپر فاٹا بل کی منظوری خوش آ ئند ہے ۔قبائلی علاقوں میں آ ئین کی حکمرانی قیام امن کیلئے نا گزیر ہے ۔دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آ نا ہو گا۔ان خیا لات کا اظہار چیئر مین عوامی جسٹس پارٹی پاکستان چو ہدری ابرار حسین نے عوامی جسٹس پارٹی خیبر پختونخواہ کے صدر چوہدری محمد اقبال گجر سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔
انہو ں نے کہا بیرونی دشمنوں کی حو صلہ شکنی کیلئے محب وطن قبائل کا کردار قابل تحسین ہے ۔چوہدری محمد اقبال گجر نے کہا فا ٹا میں امن قائم کرنے کیلئے افواج پاکستان کے سپوتوں نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں ۔وطن عزیز کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے عوام کے ماتھے کا جھو مر ہیں ۔الیکش 2018میں خیبر پختونخوہ کی تمام قومی اور صوبائی نشستو ں پر مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے ۔وفاقی حکومت قبائلی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے