عباس کالج آف ٹیکنالوجی کی دوسری سالانہ تقریب
لاہور(نمائندہ پاکستان)عباس کالج آف ٹیکنالوجی کی دوسری سالانہ تقریب کا انعقاد، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن مدرستہ البنات کے ذیلی ادارے عباس کالج آف ٹیکنالوجی کی دوسری سالانہ تقریب تقسیم مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی چیئرپرسن پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (پی بی ٹی ای) یاسمین مہرالنساء تھیں۔صائمہ چوہدری، ایڈمنسٹریٹر انجمن مدرسۃ البنات میجر (ر) نعیم خالد امتیاز نذیرودیگر شریک تھے۔
، ڈپٹی سیکرٹری پی بی ٹی ای محمد سلیمان، پروجیکٹ ڈائریکٹر عباس کالج شاہد جہانگیر،سینئر فیکلٹی ممبر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی مس فوزیہ، ایڈمن آفیسر عباس کالج مسنر نادیہ جہانگیر، ٹیوٹا کے ممبر ملک جمیل، کالج سٹاف کے علاوہ طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یاسمین مہرالنساء،صائمہ چوہدری، نعیم خالد اور دیگر مہمانوں نے کالج سٹاف اور اعلیٰ تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر طلباء نے مختلف موضوعات پر پریزینٹیشن بھی پیش کیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔ تقریب میں سیفٹی تدابیر کے حوالے سے ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔ طلباء کی طرف سے بنائے گئے پروجیکٹس بھی تقریب میں رکھے گئے تھے۔اس موقع پریاسمین مہرالنساء نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے ٹیکنیکل تعلیم بہت ضروری ہے۔ طلباء کے کیریکٹر بلڈنگ کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ سب سے اہم چیز انسان کا اخلاق ہے۔ شاہد جہانگیر نے کہا کہ عباس کالج کا مقصد علاقے کے رہائشیوں کو اعلیٰ ٹیکنیکل تعلیم فراہم کرنا ہے کیونکہ ہنر کے بغیر جاب کا ملنا مشکل ہے۔