انجمن تاجران جسٹس اعجازالاحسن کے گھرپرفائرنگ کی شدید مذمت کرتی ہے، مجاہد مقصود
لاہور(پ ر)انجمن تاجران لاہوررجسٹرڈ کے صدرمجاہد مقصود بٹ نے معززجج جسٹس اعجازالاحسن کے گھرپرفائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں اورفائرنگ کرنے والے ملزمان کوچوبیس گھنٹوں کے اندرکٹہرے میں کھڑا کیا جائے اورانہیں عبرتناک سزا دی جائے۔انجمن تاجران لاہورکے صدرمجاہد مقصود بٹ ،انجمن تاجران آل پاکستان کے جنرل سیکریٹری عبدالزاق ببر،انجمن تاجران جنرل سیکریٹری لاہورطیب میر،فیاض الدین قادری،شیخ علاؤالدین ،سعید مغل،جاوید چوہان،ملک راحت،وقارعلی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پوری قوم اورانجمن تاجران عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے ۔