اوربلنگ اور لوڈشیڈنگ کا ناگ مسلسل عوام کو ڈس رہا ہے ، ذکر اللہ مجاہد

اوربلنگ اور لوڈشیڈنگ کا ناگ مسلسل عوام کو ڈس رہا ہے ، ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اوربلنگ اور لوڈشیڈنگ کا ناگ مسلسل عوام کو ڈس رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ رو ز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں این اے 128 کے گروپ لیڈر چوہدر ی منظور گجر اور جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اجلا س میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہورو صدر سیاسی کمیٹی ضیاء الدین انصاری ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی چوہدری محمودالاحد، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔انہوں نے کہا مزید کہ حکومتی مافیا کرپٹ انتظامیہ سے ملی بھگت کے ساتھ اور بلنگ کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہا ہے جبکہ ملک کے چھوٹے بڑے شہریوں سمیت لاہور شہر میں بھی مسلسل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔حکومتی ادارے آئے روز اپنی کرپشن کا بوجھ کسی نہ کسی طرح غریب عوام کی جیبوں سے نکال رہے ہیں جس میں ہر طرح کے ٹیکسز شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دورے حکومت نے پچھلی تمام حکومتوں کے مہنگائی کے حوالے سے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

گھریلوں استعمال میں روز مرہ کی اشیاء آٹا ، چینی ، دال ، گھی ، بجلی ، گیس ، جان بچانے والی ادویات غریب اور متوسط طبقات سے کوسوں دور جا رہی ہیں جس کی بنا پر ملک میں غربت پہلے کی نسبت بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر نے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اور ان کے وز را کرپشن

میں مصروف عمل ہیں اور ملک کا دیوالیہ نکال کر ملک کو قرض دار کر دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...