زندہ دلوں نے اتوار کی چھٹی پتنگ بازی اور ون ویلنگ کی نذر کر دی

زندہ دلوں نے اتوار کی چھٹی پتنگ بازی اور ون ویلنگ کی نذر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)شہر کے مختلف علاقوں میں اتوار چھٹی والے دن سخت پا بندی کے با وجود شہر کے متعدد علاقوں میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کا سلسلہ عروج پر رہا ، تاہم پولیس ان خونیں کھیلوں کو رونے میں مکمل طور ناکام رہی اور کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔تفصیلات کے مطابق مغل پورہ ،غازی آ باد ،داتا دربا،مصری شاہ کے علاوہ مختلف مقا مات میں پتنگ بازی کا سلسلہ جا ری رہا پو لیس کسی بھی پتنگ باز کو گر فتار نہ کر سکی ، بتا یا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے سخت ترین حکامات اور دفعہ 144کی پا بندی کے با وجود شہریوں نے چھٹی کا روزپتنگیں اڑا کر منا یا پو لیس کسی بھی پتنگ باز کو گر فتار نہ کر سکی ۔۔ پو لیس نے مختلف علاقوں میں 15پر کا لیں چلتی ہی مگر پو لیس اس خو نی کھیل کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔مزید برآں شہر کے مختلف علاقوں داتا دربا،غا زی آ باد ، ہر بنس پورہ مغل پورہ ،گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا بھی ء لگایا گیا جبکہ غا لب ما ر کیٹ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی پو لیس اورٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے شور و غل ہلڑبازی خواتین سے بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے باوجود مقامی تھانوں کی پولیس نے منچلوں کو گرفتار کرنے میں نا کام رہے ۔

مزید :

علاقائی -