ڈی آئی جی آپریشنز نے 4 ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کر دیئے
لاہور(خبرنگار) ڈی آئی جی آپریشنز نے 4 ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کر دیئے۔ پولیس لائنز سے رانا انور ایس ایچ او تھانہ شادمان تعینات کیا گیا ہے۔شیخ اکمل خالد شادمان سے ایس ایچ او تھانہ رائے ونڈ سٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ اوتھانہ رائے ونڈ سٹی رانا ارحم کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیا ہے۔پولیس لائنز سے مشتاق گجر کو ایس ایچ او تھانہ چوہنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ چوہنگ سجاد گورائیہ کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیاہے۔