نیوانارکلی بازارسے منشیات فروش گرفتار

نیوانارکلی بازارسے منشیات فروش گرفتار

لاہور(خبرنگار) ایس ایچ او نیوانارکلی انسپکٹر چودھری نوید اعظم نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او خفیہ اطلاع ملی کہ نیوانارکلی بازار میں ایک شخص منشیات فروشی کا دھندہ کرتا ہے اور ہوٹلوں سمیت ریسٹورنٹس اور دکانداروں کو شراب و چرس فروخت کرتا ہے جس پر ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم طارق شاہ کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کر لی ہے۔

مزید : علاقائی