ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم ، شہری پر تشدد
لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ جنوبی چھاونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شہری امجد علی کو مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل امجد علی سے نقدی وموبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر تشدد کانشانہ بناڈالا ، ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے ، ڈیفنس بی ڈاکوؤں نے سلیم اور فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، مزنگ ڈاکوؤں نے اکرم اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، جنوبی چھاونی ڈاکوؤں نے ارسلان وفیملی سے8لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، گلشن اقبال ڈاکوؤں نے شوکت علی و فیملی سے 3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شیراکوٹ ڈاکوؤں نے اختر علی اور فیملی سے6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، بادامی باغ ڈاکوؤں نے شجاعت اور فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شادمان ڈاکوؤں نے عمران سے 3لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، اچھرہ ڈاکوؤں نے اعجاز اور فیملی سے 6لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون،جوہر ٹاون ڈاکوؤں نے عاصم اور فیملی سے2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات،غازی آباد ڈاکوؤں نے منور اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات چھین لیے ، جنوبی چھاونی، گلبرگ، گارڈن ٹاون سے کاریں جبکہ غازی آباد، ملت پارک، مزنگ، شاہدرہ ، بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔