مصطفی آباد: ذہنی معذور 13سالہ بچے سے بد اخلاقی کا ملزم گرفتار

مصطفی آباد: ذہنی معذور 13سالہ بچے سے بد اخلاقی کا ملزم گرفتار

لاہور(خبرنگار) مصطفی آ باد کے علاقہ میں چند روز قبل د ہنی معذور13سالہ بچے سے بداخلاقی کر نے والا 26سالہ ملزم گر فتار ہو گیا پو لیس نے تفتیش شروع کر دی ،بتا یا گیا ہے کہ مصطفی آ باد پرانا دھر م پورہ کے رہائشی ناصر نا می کا 13سالہ بیٹا فر قان جو کہ دہنی معذور بتا یا جا تا ہے۔گلی میں کھیل رہا تھا کہ اوباش با با نا می سمیت تین افراد نے اسے بداخلاقی کا نشا نہ بنا ڈالا شور پر اہل علاقہ جمع ہو گئے جنھوں نے دو ملزمان کو پکڑ نے کے بعد پو لیس کے حوالے کر دیا جبکہ ایک فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تھا جیسے با با نا می کو پولیس نے مقامی عدالت سے گر فتار کر لیا جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو پو لیس جیل نہیں بھیج رہی جبکہ مدعیت مقد مہ کوصلح کے لئے زور ڈالا جا رہا ہے ، اہل علاقہ ،نوید،مبشر شاہ ،ندیم وغیرہ نے بتا یا کہ پو لیس نے رشوت لیتے ہوئے بچے کے والد کو صلح کے لئے تنگ کر رہی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...