غازی آباد: پر اسرار طور پر گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق

غازی آباد: پر اسرار طور پر گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)غازی آباد کے علاقہ ڈی بلاک میں 17سالہ نوجوان عدیل پرسرار طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ، پولیس نے بھائی کے بیان پر قتل کا مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی، پولیس کے مطابق ڈی بلاک کے رہائشی محمد حسین کا بیٹا محمد عدیل اور اس کے دیگر دوست چند روز بعد ہونے والی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے ، مقتول عدیل کے بھائی شکیل نے مقدمہ کے لیے دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کے بھائی محمد عدیل کو اس کے دوست ظہیر نے گولی مار کر قتل کیا ہے جس پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے پولیس تفتیش کے مطابق مقتول عدیل اور اس کے دوست اسلحہ کی صفائی کررہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو کہ عدیل کو لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا فوری طبی امدا دکے لیے اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ، پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -