جوہر ٹاؤن :2 طلباء گروپوں میں فائرنگ ، 55 سالہ شخص جاں بحق

جوہر ٹاؤن :2 طلباء گروپوں میں فائرنگ ، 55 سالہ شخص جاں بحق

لاہور(خبرنگار) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں دو طلباء گروپوں کی فائرنگ کے دوران 55 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات جوہر ٹاؤن میں واقع لال پلازہ میں عبداللہ جنید اور طیب خاں دو طلباء گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔اس دوران دونوں طلباء گروپوں کے فائرنگ کا تبادلہ ہوا کہ پلازہ کی چھت سے عبدالصمد نیچے ہونے والے جھگڑے کو دیکھنے لگا کہ گولی کا نشانہ بن گیا ۔ اسے جناح ہسپتال لے جایا گیا کہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...