قصور : ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا

قصور : ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)قصور فیروز پور روڈ بھلو سٹاپ کے نزدیک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر کچل دیا جس کے نتیجہ میں و ہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق قادی ونڈکارہائشی عبدالرزاق میو اپنی موٹرسائیکل نمبریLEP-8405پر مصطفی آباد سے اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ جب وہ فیروز پور روڈ بھلو سٹاپ کے نزدیک پہنچا تو ٹریکٹر ٹرالہ نمبریLHN-3285نے تیز رفتاری کے باعث اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار عبدالرزاق میو موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ٹریکٹر ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالہ چھوڑ کر فرارہوگیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -