راوی روڈ پولیس نے ابرار عرف پشاوری موٹر سائیکل چور گینگ گرفتارکر لیا

راوی روڈ پولیس نے ابرار عرف پشاوری موٹر سائیکل چور گینگ گرفتارکر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) ایس پی سٹی کی ہدایت پر راوی روڈ پولیس نے ایک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ہے، قبضہ سے 3موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ راوی روڈ پولیس کی چوکی سبز منڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ سبز منڈی کے مین گیٹ کے ساتھ تین مشکوک افرادچھپے ہوئے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ تینوں ملزمان ابرار عرف پشاوری وغیرہ موٹر سائیکل چور ہیں اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ پولیس نے گرفتار ملزموں کے انکشاف پر 3 موٹر سائیکلیں ، 50 ہزار روپے نقدی ، 10 موبائل اور دیگر سامان برآمد کر لیا اور مزید ریکوری کے لئے ملزموں کو سی آئی اے کے شعبہ اے وی ایل ایس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -