فیروزوالہ : محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

فیروزوالہ : محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)محکمہ لوکل گورنمنٹ میں مبینہ طورپرسنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے جبکہ اسی دفتر کے افسروں اورملازموں نے اپنے بھائیوں اوررشتے داروں کے نام پر بنائی جانے والی تعمیراتی کمپنیوں کواب تک تقریباً 82کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کام الاٹ کیے ہیں جن میں کئی کاموں میں انتہائی غیر معیاری میٹریل استعمال کیاگیاہے جبکہ ایک بھائی کام کروانے والا تھا جبکہ دوسرا بھائی کام چیک کرنے والا تھا اسی طرح ایک شخص ٹھیکیدار بن کر سڑکیں تعمیر کروارہاتھا جبکہ اس کا دوسرارشتہ دار شام کو اس کام کی چیکنگ کرتاتھا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے اس بارے میں تحریری شکایت کاسختی سے نوٹس لیاہے اوراس معاملہ کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری محبوب عالم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 82کروڑ روپے مالیت کے ان ترقیاتی کاموں کی فرداًفرداً فزیکل چیکنگ کرے گی ذرائع نے بتایاہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اس انوکھے فراڈ میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے خلاف قومی احتساب بیورو بھی تحقیقات کررہاہے دریں اثناء محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

مزید : علاقائی