واربرٹن:مختلف مقامات پر عطائیوں کے کئی اڈے سیل
واربرٹن(نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ننکانہ ڈاکٹر محمد شہزاد نے جعلی اور عطائیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے مار کر جعلسازوں کے اڈے سیل کر دیے۔ تفصیل کیمطابق واربرٹن اور اسکے گردونواح میں غیرقانونی کلینکس اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ننکانہ ڈاکٹر محمد شہزاد نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نواحی گاؤں پنج احاطہ اور گاؤں واربرٹن سمیت دیگر دیہاتوں میں غیرقانونی کلینکس بغیر لائسنس، وارنٹی معیار پر پورا نہ اترنے اور جنسی ادویات فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور کو سیل کر دیے۔نواحی گاؤں پنج احاطہ میں ایک میڈیکل سٹور عرصہ دراز سے نشہ آور ٹیکے اور جنسی ادویات فروخت کر رہا تھاجسے سیل کیا گیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ننکانہ ڈاکٹر محمد شہزادنے تمام ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ ایکٹ پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں ورنہ سخت کاروائی ہوگی۔
اس حوالے سے ڈاکٹر شہزاد نے پاکستان کو بتایا کہ عطائیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بہت جلد شہر سے عطائیوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔