فیروزوالہ:ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری مال وزرسے محروم

فیروزوالہ:ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری مال وزرسے محروم

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) ڈکیتی ،راہزنی اورچوری کی مسلسل وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ جی ٹی روڈ کی آبادی کالاشاہ کاکو کے قریب ڈاکووں نے کارسوار تین دوستوں تنویرحسن ،عمران اورعلی رضا کوروک کر لوٹ لیا اس سے نقدی ،موبائل فون چھین لئے ڈاکووں نے شرقپورروڈ پرنصیرآباد کے قریب ناکہ لگا کر متعدد گاڑیاں روک کرلوٹ لیں ،کارسوارفیملی سے پانچ لاکھ روپے نقد اور50 لاکھ روپے کے زیورات چھین لئے ڈاکووں نے کا رپرڈنڈے مارکرسکرین توڑ ڈالی ۔ڈاکووں نے حفاظتی بند کے قریب نوجوان سے موٹرسائیکل چھین لی جبکہ تھانہ شرقپورکے قریب بھی ڈاکو لوٹ مارکرتے رہے۔ڈاکووں نے وسیم احمد ،اکرم اورعمران سے موٹرسائیکلیں چھین لیں۔ڈاکووں نے شاہدرہ کے رہائشی ثمرعباس سے ایک لاکھ 76 ہزارروپے چھین لئے دیگروارداتوں میں بھی ڈاکو لوٹ مارکرتے رہے پولیس کسی واردات کا سراغ نہ لگاسکی بلکہ روایتی ٹال مٹول کرتی رہی۔

مزید : علاقائی