ڈیفنس بی : ڈکیتی کے مبینہ پولیس اہلکارملزموں کی آج تھانے میں طلبی

ڈیفنس بی : ڈکیتی کے مبینہ پولیس اہلکارملزموں کی آج تھانے میں طلبی

لاہور(خبرنگار)ڈیفنس بی کے علاقہ میں پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں ملزمان نے خود کوپو لیس اہلکار بتا تے ہوئے ڈیلر سے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ،سی سی پی او لاہور نے ڈیلر سید جلال عباس کی درخواست پر کاروائی کا حکم دے دیا ،بتا یا گیا ہے کہ سید عباس حیدرشاہ نا می پراپرٹی ڈیلر نے ڈیفنس بی کے علاقہ میں پراپرٹی کا آ فس بنا رکھا ہے تین روز قبل 5افراد خود کو پو لیس اہلکار بتا تے ہوئے اندر داخل ہو گئے جنھوں نے اپنا نام رضوان بتا یا اور باقی نامعلوم تھے سی سی پی او لاہور کو درخواست دینے کے بعد ایس ایچ او ڈیفنس بی سیداسد بخاری نے کاروائی شروع کر دی ہے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ میں نے ملزمان کو آ ج طلب کیا ہے ۔

مزید : علاقائی