شام میں صرف کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے مراکز کو ہدف بنایا : امریکہ

شام میں صرف کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے مراکز کو ہدف بنایا : امریکہ

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف ) امریکہ نے واضح کیا ہے کہ اس نے فرانس اور بر طا نیہ کے سا تھ مل کر شا م پر حملہ نہیں کیا بلکہ صر ف اس کے کیمیا ئی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق مراکز کو مزائیلوں کے ذریعے نشا نہ بنا یا ہے امریکی وزارت دفا ع کی تر جما ن ڈانا وائٹ اور جائنٹ سٹاف ڈائریکٹر لفٹنینٹ جنرل کینھ میکنزی نے گزشتہ شا م یہاں ایک پریس بریفنگ میں بتا یا کہ ان مراکز کوٹھیک ٹھیک نشا نہ بنا کر کیمیا ئی ہتھیار تیا رکر نے کی صلاحیت ختم کی گئی ہے کیونکہ یہ مراکز بین الاقوامی قا نو ن کی نا قا بل معافی خلا ف ورزی میں مصروف تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی قو م شا م کی طر ف سے کیمیا ئی ہتھیاروں کی تیا ری کی پر زور مذمت میں متحد ہے اور یہ با ت ہمارے لئے حوصلے کی با عث ہے کہ ایوان نمائند گا ن اور سینٹ میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف دو نو ں اطراف سے حکومتی اقدام کی حمایت کی گئی ہے ۔ پینٹا گو ن کے حکام نے بتا یا کہ ہمارا آپریشن مکمل طور پر کامیا ب رہا اور میزائیل نے اپنے ہدف کو نشا نہ بنا یا ۔ انہوں نے بتا یا کہ میزائیلوں کے تین اہدا بر زح ریسرچ سنٹر دمشق اور حمص کے نزدیک ہتھیار ذخیرہ کرنے کے قریب دو مراکز تھے جہاں کلو رین اور سیرین گیسو ں کو تیار اور ذخیرہ کیا جاتا تھا ۔ پنٹا گو ن کے حکام نے واضح کیا کہ ہم شا م کے سا تھ تصادم نہیں چاہتے لیکن ہم بین الاقوامی قا نو ن کی شدید خلا ف ورزیوں کی اجازت نہیں دے سکتے یاد رہے کہ صدر بشا ر الاسد کی انتظامیہ نے سات اپرل کو شا م کے شہر دو ما میں معصو م شہریوں پر حملے میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیار استعما ل کئے تھے جن میں خو اتین اور بچو ں سمیت در جنو ں افراد ہلا ک ہو گئے تھے ۔ امریکی حکام نے واضح کیا کہ شا م میں ہونے والے حالیہ میزائیل حملے کا مقصد شا م کی کیمیا ئی ہتھیار استعمال کرنے کی صلا حیت ختم کرنا ہے تا کہ وہ آئندہ ایسی کارروائی نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ یہ حملے پوری احتیا ط کے سا تھ کئے گئے تا کہ اہداف کے علاوہ کو ئی اور نقصا ن نہ ہو ۔ ان حملو ں کے ذریعے امریکہ کی پا لیسی میں کو ئی تبدیلی نہیں آئی ۔ یہ حملے درست اور جائز تھے اور شا می فو ج اپنے ہی شہریوں کے خلاف کیمیا ئی مواد استعمال کرنے سے روکنے کے لئے کئے گئے ہیں ۔ امریکی دفا عی حکام نے روس پر بھی زود دیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطا بق شا م کو کیمیا ئی مواد کے استعمال سے روکے۔

کیمیائی مواد

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...