افغان فورسز کی سرحد پار سے فائرنگ ، 2پاکستانی سیکیورٹی اہلکار شہید ، 5زخمی

افغان فورسز کی سرحد پار سے فائرنگ ، 2پاکستانی سیکیورٹی اہلکار شہید ، 5زخمی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی ) افغان صوبے خوست سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کرم ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔یف سی اہلکار پاک افغان بارڈر پر معمول کا گشت کررہے تھے اور سرحد پر باڑ لگانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی، صورتحال میں بہتری کے لئے عسکری سطح پر رابطہ جاری ہے، پاکستانی فورسز نے افغان شہری آبادی کو نقصان کے خدشہ کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کیا۔دوسری جانب پولیٹیکل حکام کے مطابق فائرنگ افغان صوبہ خوست سے کی گئی اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک دعسرے واقعہ میں اتوار کو بنوں میں میرعلی کھجوری چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ واقعے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

افغان فائرنگ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...