اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے ناقابل قبول : عمران خان

اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے ناقابل قبول : عمران ...

اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جسٹس اعجازالاحسن کے گھر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ پر دبا ڈالنے کے لیے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ جمہوریت میں ججوں کودھمکانے کے لئے سیسلین مافیاجیسے حربوں کی گنجائش نہیں،ہم پوری قوت سے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے 29اپریل کومینار پاکستان تلے عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے کا علان کیا ہے۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول