فائرنگ کے واقعہ پر ہڑتال کا کوئی جواز نہیں سائلین کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے : چیف جسٹس

فائرنگ کے واقعہ پر ہڑتال کا کوئی جواز نہیں سائلین کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے : ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الااحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ہڑتال کا کوئی جواز نہیں، سائلین کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے لاہور کے نجی وٹل میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر ہونے والے واقعہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،معاملے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ واقعہ کے خلاف ہڑتال کا جواز نہیں بنتا ، دور دراز سے آنے والے سائلین کو تکلیف مین نہیں دیکھ سکتے، دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ معاملہ وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس میں ہے اس حوالے سے رپورٹ منگوانا وزیر اعلی کا اختیار ہے،دعوت ولیمہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی،اعلی اور ضلعی عدلیہ کے ججز سپریم کورٹ بار کے ،عہدیدار،وں ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ودیگر لاء4 افسران،اور اعلی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

چیف جسٹس

مزید : صفحہ اول