پولیس نے فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس کو ارسال کر دی

پولیس نے فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس کو ارسال کر دی

لاہور(خبرنگار) پولیس نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کافی دور سے ہوئی ۔ ایک گولی جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر کے مین گیٹ پر لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی سمت کا تعین کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر سے ملنے والی دونوں بلٹس فرانزک سائنس ایجنسی کے اہلکار مشاہدے کے لئے ساتھ لے گئے ہیں۔ فرانزک سائنس ایجنسی اس سلسلے میں آج رپورٹ پیش کرے گی۔

رپورٹ

مزید : صفحہ اول