ملکی تاریخ میں پہلی بار آئندہ انتخابات میں واٹرمارک بیلٹ پیپراستعمال ہونگے

ملکی تاریخ میں پہلی بار آئندہ انتخابات میں واٹرمارک بیلٹ پیپراستعمال ہونگے

اسلام آباد (این این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال ہونگے جس کے لئے الیکشن کمیشن نے نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو ٹاسک دے دیا۔ ذرائع کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدے جائیں گے جبکہ نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ کی خریداری کا آرڈر بھی دے دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کے کاغذ کی خریداری اور چھپائی کے لیے ایڈوانس رقم بھی جاری کردی ہے جو کہ پرنٹنگ پریس کارپوریشن، پوسٹل پرنٹنگ اور نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو دی گئی۔ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 61 کروڑ 73 لاکھ روپے کی ایڈوانس رقم جاری کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول