ایم این اے افتخار چیمہ کو سیکیورٹی افسران نے نواز شریف سے ملنے نہ دیا

ایم این اے افتخار چیمہ کو سیکیورٹی افسران نے نواز شریف سے ملنے نہ دیا

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افتخار احمد چیمہ کارکنوں کے ہمراہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امراء پہنچے تاہم سیکیورٹی افسران نے انہیں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے نہ دیا سیکیورٹی افسران کا کہنا تھا کہ انہیں اجازت نہیں ہے کہ وہ آپ کو اندر جانے دیں جس پر افتخار احمد چیمہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات نہ ہونے پر سخت نالاں ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ایم این اے اور اپنے قائد سے ملنے آیا ہوں لیکن افسوس کی بات ہے کہ قائدین کا اپنے کارکنوں سے نہ ملنا نہایت افسوسناک عمل ہے ۔

افتخار احمد چیمہ

مزید : صفحہ اول