محکمہ صحت پنجاب کی خریدی گئی ، 80ادویات غیر معیاری نکلیں ، 45ادویات سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ صحت پنجاب کی خریدی گئی ، 80ادویات غیر معیاری نکلیں ، 45ادویات سے متعلق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر ) محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں مفت فراہمی کیلئے خریدی گئی ادویات کے لیب ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ،80 ادویات غیرمعیاری نکلیں ، غیر معیاری ادویات کو فوری طور پر اٹھانے کی ہدایات کرتے ہوئے ان ادویات کے مخصوص بیجز پر بھی پابندی عائد کردی جبکہ 45ادویات سے متعلق سیفٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔ غیرمعیاری ادویات میں دل، ہیپا ٹائیٹس،جسم کے درد، گلے، تیزابیت اور اینٹی بایؤٹک شامل ۔ اتوار کو ترجمان ڈرگ یونٹ محمد شفیق کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی خریدی گئی ادویات کے لیب ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ ادویات کے نمونے 107 سرکاری ہسپتالوں سے حاصل کئے گئے ہیں 80 غیر معیاری ادویات کے مخصوص بیجز پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ان کو فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ 80 ادویات میں سے 45 ادویات سے متعلق سیفٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ان میں دل، ہیپاٹائٹس،جسم درد،گلے ‘ تیزابیت اور اینٹی بائیوٹیک کی ادویات شامل ہیں یہ ٹیسٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کئے گئے ہیں۔ ان ادویات کے معاملے پر حکومت کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ وہ ادویات چیک کرکے لیں۔ ان تمام ادویات کو فوری طور پر تمام میڈیکل سٹورز سے ہ ٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے مطابق چھ ماہ کے دوران سو سے زائد ادویات غیر معیاری قرار دے دی گئی ہیں۔ ادویات کے ٹیسٹ پنجاب حکومت کی ہدایت پر کیے گئے اور تحقیق کریں گے کہ ادویات کو کتنے درجہ حرارت میں رکھا گیا ہے۔
غیرمعیاری ادویات

مزید :

صفحہ اول -