چیئرمین سینیٹ صاد ق سنجرانی کی بذریعہ ریل کار لاہور آ مد

چیئرمین سینیٹ صاد ق سنجرانی کی بذریعہ ریل کار لاہور آ مد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے ۔وہ ریل کار پر اسلام آباد سے لاہور آئے ۔ ترجمان پاکستان ریلوے نے صادق سنجرانی کے لاہور آنے کے لئے ٹرین کے انتخاب پر ان کے شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین سینیٹ کے ٹرین کے سفر کے دوران اور لاہور ریلوے سٹیشن پر سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور اور ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ سفیان سرفراز ڈوگر نے استقبال کیا ۔ انتظامیہ نے چیئر مین سینیٹ کو و زیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی طرف سے گلدستہ پیش کیا وزیرریلویز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کو مکمل پروٹوکول اور اضافی سکیورٹی بھی فراہم کی گئی تھی۔ ترجمان پاکستان ریلویز کی طرف سے اپنے مسافروں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے دوران سفر ریلوے میں آنے والی بہتری کو سراہا۔
سنجرانی

مزید :

صفحہ اول -