وفاقی دارالحکومت میں ججز انکلیو کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

وفاقی دارالحکومت میں ججز انکلیو کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی ) لاہور میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ججز انکلیو کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ، ججز انکلیو کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز کے دستے تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ ججز انکلیو میں عام افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ۔ اتوار کو سپریم کورٹ کے ججز اعجاز الاحسن کی لاہور کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کے فوری بعد اسلام آباد میں ججز انکلیو کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ، پولیس کی معاونت کیلئے رینجز کے دستے تعینات کئے گئے ہیں ۔ ججز انکلیو سے گزرنے والی سڑک عام افراد کیلئے بند کردی گئی ہے جبکہ پولیس اور رینجر ز نے مشترکہ گشت بھی شروع کردیا ہے ۔

ججز انکلیو

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...