شریف فیملی اور صفدر کیخلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت آج ہوگی

شریف فیملی اور صفدر کیخلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(آئی این پی) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈریفرنس (لندن فلیٹس) کی سماعت آج پیر کو ہوگی۔استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز جرح کرینگے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہونگے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشنل کمپلکس کی سیکیورٹی کو سخت کردیا جائے گا۔ پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی کے دستے تعینات کیئے جائیں گے۔

ایون فیلڈریفرنس

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...