نگران سیٹ اپ کیلئے ایماندار اور غیر جانبدار افسروں کی تلاش شروع
لاہور(جاوید اقبال) نگران حکومت کے لئے ایماندار اور غیرجانبدار افسروں کی تلاش شروع ہو گئی ہے اس کے لئے نگران حکومت میں نئے افسر لگانے کے لئے ناموں کی فہرستیں تیار ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ وفاقی افسروں سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکرٹری، سیکریٹری داخلہ آئی جی ،سی سی پی اوز ڈپٹی کمشنر، کمشنر ڈی پی اوز کو تبدیل کر دیا جائے گا ان کی جگہ نئے افسر لگائے جائیں گے پہلی مرتبہ ان افسروں کے ناموں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کی نگرانی میں تیار کی جا رہی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ سول بیورو کریسی کے ساتھ ساتھ تمام انتظامی امور پر تعینات پولیس افسروں کے ساتھ ساتھ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے علاوہ ضلع کونسلوں اور زونوں کے افسر بھی تبدیل کئے جائیں گے جس کے لئے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے افسروں کی تلاش شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو نگران حکومت میں لگانے کے لئے افسروں کے ناموں کی فہرست دی جائے گی جس کے لئے غیر جانبدارور ایماندار افسروں کے ناموں کی فہرست تیار کی جا رہی ہے ہر صوبے کے چیف سیکرٹری آئی جی سیکرٹری داخلہ سمیت تمام انتظامی امور کے افسروں کے لئے تین تین ناموں کا پینل تشکیل دیا جائے گا۔ نگران حکومت کا قیام ہونے میں وفاقی دارالحکومت سمیت تمام صوبوں کے اعلیٰ افسر شاہی تبدیل کر دی جائے گی جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق پنجاب سندھ اور کے پی کے سے تمام انتظامی افسر تبدیل کئے جائیں گے جن کی جگہ فہرست میں جو نام غیر جانبدار ظاہر کئے گئے ہیں ان کو لگایا جائے گا۔ پنجاب کے لئے اعجاز کا نام چیف سیکرٹری کے لئے اوکے کیا گیا ہے۔
افسر تلاش