شہباز شریف جج پر حملہ کراکے نوازشریف کو عمر قید دلانا چاہتے ہیں، کھوڑو

شہباز شریف جج پر حملہ کراکے نوازشریف کو عمر قید دلانا چاہتے ہیں، کھوڑو

لاڑکانہ(این این آئی) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور محکمہ خوراک کے سینیئر صوبائی وزیر خوراک نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ش لیگ کے سربراہ شہباز شریف کی مت ماری گئی کہ اپنے بھائی کے پاناما کیس میں جج پر حملہ کراکے نوازشریف کو عمر قید دلانا چاہتے ہیں، لاہور میں جسٹس اعجازالالحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کے شہباز شریف جوابدہ ہیں۔ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ جج کے گھر پر پولیس گارڈز کے ہوتے ہوئے حملہ ہو تو سیدھے ذمہ دار شہبازشریف ہیں۔ ن لیگ نے جرات نہیں دکھائی اور یہ کہتی ہے کہ نوازشریف ہی صدر ر ہیں گےْ، چودھری نثار کی شہبازشریف کے ساتھ دوستی ہے شہبازشریف کی اگر الگ جماعت ہوگئی ہے تو شاید چودھری نثار شہبازشریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ 5 سال میں کرپشن کا بادشاہ نوازشریف ثابت ہو ئے کوئی اور نہیں، پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کرپشن پر نہیں توہین عدالت پر ہٹایا گیا، وزیراعظم کے پاس ریڈ پاسپورٹ ہوتا ہے جس کو ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوتی اس پاسپورٹ کے باوجود نوازشریف نے اقامہ کیوں لیا۔شہباز شریف یہ بتا ئیں کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کہا کس نے تھا، کالاباغ ڈیم بنانے والے شریف برادران آج مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کے نعرے پر طنز کرتے ہیں۔ مشرف اور نوازشریف دونوں کی سوچ ایک ہے مشرف نے 10 سال گنوائے اور بھاشا ڈیم نہیں بنایا۔الیکشن کمیشن کا یکم اپریل سے نوکریوں اور ڈویلپمنٹ سکیموں پر پابندی کا فیصلہ کالا حکم ہے، الیکشن شیڈول کے بعد ڈویلپمنٹ پر پابندی ہونی چاہیے، افسروں کے تبادلوں پر بھی الیکشن شیڈول اعلان ہونے پر پابندی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ فسر کے پاس پولنگ ایجنٹ کے لیے دروازے بند ہوتے ہیں کسی اور کے لیے دروازے کھلے ہوتے ہیں، ہم چاہتے ہیں پولنگ ایجنٹ کو تحفظ ہو انتخابات کے نتائج اسی وقت ویب سائیٹ پر آنے چا ہئیں۔ سندھ میں نئے صوبے بنانے کی بات سازش کا حصہ ہے، پاکستان میں 22 صوبے بنانے کا مطالبہ سازشی منصوبے کا حصہ ہے پاکستان میں 4 صوبے واضع ہیں نیا صوبا بنانا آسان نہیں اس کے لیے آئینی طریقہ بھی واضع ہے،

مزید : صفحہ اول