امریکی صدر نے شام پر دوبارہ حملے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر نے شام پر دوبارہ حملے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر دوبارہ حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شامی حکومت نے اپنے عوام پر دوبارہ کیمیائی حملہ کیا تو جواب میں امریکا پھر سے شام کو نشانہ بنائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے ایک بار پھر شامی حکومت کو کیمیائی گیس کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہریوں پر مزید کیمیائی حملے ہوئے تو امریکا اپنے اتحادیوں کی مدد سے شام پر دوبارہ میزائل حملہ کرنے میں زرا دیر نہیں لگائے گا جس کے لیے امریکا کی تیاریاں مکمل ہیں۔ قبل ازیں اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے شام پر میزائل حملے کو کامیاب مشن قرار دیتے ہوئے اپنے اتحادیوں برطانیہ اور فرانس کا شکریہ ادا کیا۔

شکریہ

مزید : صفحہ اول