بدقسمتی سے پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، ماروی میمن

بدقسمتی سے پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، ماروی میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ مشکل میں پارٹی کو کڑوا سچ بتانے والوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں مسلم لیگ(ن) کی رہنما ماوری میمن نے کہا کہ پارٹی اندھا دھند تقلید کی قائل اور مشاورت سے عاری ہوچکی ہے،مخالف آوازوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے،بدقسمتی سے پارٹی میں صرف جی حضوری ہی چل رہی ہے جس کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہ آج بھی کامیاب ہیں ۔
ماروی میمن

مزید :

صفحہ اول -