محبت کی طاقت سے مذہب تبدیل، خاتون امریکی دلہا پاکستانی

محبت کی طاقت سے مذہب تبدیل، خاتون امریکی دلہا پاکستانی

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک ) نوجوان عدیل اعوان کی فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی امریکی خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔نجی چینلکے مطابق امریکی خاتون میری کتھلین اپنی محبت پانے کے لیے ہری پور چلی آئیں جہاں انہوں نے علما کو موجودگی میں اسلام قبول کیا پھر عدیل اعوان سے ان کا نکاح پڑھادیا گیا۔ کتھلین کا اسلامی نام مریم رکھا گیا۔امریکی دلہن کو دیکھنے کے لیے پورا گاوں امڈ آیا، نکاح کی تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ دلہا عدیل اعوان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : صفحہ آخر