نواز شریف کو پہلے سے زیادہ طاقت سے اقتدار میں لائیں گے: عابد شیر علی

نواز شریف کو پہلے سے زیادہ طاقت سے اقتدار میں لائیں گے: عابد شیر علی

فیصل آباد(آن لائن)وفاقی وزیرمملکت چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیادیں پاکستانی عوام کی خدمت ، آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں، نیا پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے دن رات جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی، پا،کستان کے عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹوں سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو تاحیات نااہل قراردینے والے انہیں 22 کروڑ عوام کے دلوں سے تاحیات نہیں نکال سکتے ۔قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی انہیں پہلے سے زیادہ طاقت سے دوبارہ اقتدار میں لائیں گے‘ ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت برائے انرجی چوہدری عابد شیرعلی نے حاجی خالد محمود صدیقی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ کی رہائش گاہ پرالیکشن مہم 2018ء کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے کیا۔ اس موقع پر کوارڈی نیٹر پی پی 107 ملک شہزاد‘ چوہدری ارشد گجر‘ سرفراز نومی‘ شاہد گھمن‘ ملک شہزاد‘ میاں کاشف‘ میاں فیصل‘ چوہدری ایاز جٹ‘ طاہر صدیقی‘ غلام رسول صدیقی‘ جعفر حسین‘ مرزا محمد صدیق‘ محمد عمران‘ نعمان خالد‘ نعمان گجر کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وزیرمملکت چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ مسلم کا ایجنڈا ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بے لوث خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف جب اقتدار میں ملک و قوم اور اداروں کی توقیر میں اضافہ کیا ہے انہیں ملکی ترقی ‘ خوشحالی کی سزا دی جارہی ہے ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک سے دہشت گردی ‘ لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں کا خاتمہ کیا ۔صنعتی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔

عابد شیرعلی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...