الیکشن کمیشن میں نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹانے کا سلسلہ جاری

الیکشن کمیشن میں نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹانے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (آئی این پی )الیکشن کمیشن میں آج( پیر کو ) ضلع چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اور فیصل آباد کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے جائیں گے جبکہ ضلع سرگودھا، حافظ آباد ، میانوالی اور بھکر کی اپیلوں کا فیصلہ بھی سنایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹانے کا سلسلہ جاری ہے ،پیر کو ضلع چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اور فیصل آباد کی حلقہ بندیوں پرچیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اعتراضات سنے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آج ضلع سرگودھا،حافظ آباد ، میانوالی اور بھکر کی اپیلوں کا فیصلہ بھی سنائے گا۔ ضلع پشاور اور گجرات کی اپیلوں کا فیصلہ منگل کو سنایا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر