نیب لاہور کا 56 کمپنیوں کے ریکارڈ کی فراہمی میں سستی پر اظہار برہمی

نیب لاہور کا 56 کمپنیوں کے ریکارڈ کی فراہمی میں سستی پر اظہار برہمی

لاہور(خصوصی رپورٹ) نیب لاہور کا 56 لمیٹڈ کمپنیز ریکارڈ فراہمی میں پنجاب حکومت کے محکموں کی سست روی پر سخت اظہار برہمی ‘ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ‘پنجاب حکومت نے صرف 20 کمپنیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کیاہے جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اتوار رات 9 بجے تک مکمل ریکارڈ فراہم کر نے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور ریکارڈ وصولی کی باقاعدہ نگرانی ازخود کر رہے ہیں مکمل ریکارڈ فراہمی کی لسٹ میں پی ایل ڈی سی, قائداعظم سولر پاور کمپنی‘پنجاب تھرمل پاور کمپنی ‘ لاہور نالج پارک‘پنجاب ہیلتھ انیشیٹو اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہمراہ مجموعی طور پر 20 کمپنیاں شامل ہیں جبکہ 36 لمیٹڈ کمپنیوں کا مکمل ریکارڈ تاحال فراہم نہیں کیا جا سکا نامکمل ریکارڈ فراہمی میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ ‘پنجاب لائیو سٹاک کمپنی‘قائداعظم ہائیڈل پاور کمپنی اور فیصل آباد پارکنگ کمپنی کے علاوہ پنجاب صاف پانی کمپنی کا بھی مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا جاسکا ڈی جی نیب لاہور کا سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

مزید : صفحہ آخر