بھارت 1974ء کے دوطرفہ معاہدے پر عملدرآمد کرے: سہیل محمود

بھارت 1974ء کے دوطرفہ معاہدے پر عملدرآمد کرے: سہیل محمود

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود نے مذہبی مقامات کے دوروں کے بارے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان1974ء کے دوطرفہ معاہدے پرعملدرآمد پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف مذاہب کے ماننے والے مذہبی مقامات پر حاضری کیلئے سارا سال انتظارکرتے ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستانی زائرین کو اجمیرشریف اور نظام الدین اولیا ء کے عرس میں شرکت کیلئے ویزے نہ جاری کرنے پر افسوس ہے ۔بھارتی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مذہبی مقامات کے تحفظ اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ان مقامات کے دورے کے موقع پر تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپورکوششیں کیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...