انتخابات پاکستان بھارت ، اسلام اور بھگوان میں مقابلہ ہیں، بی جے پی

انتخابات پاکستان بھارت ، اسلام اور بھگوان میں مقابلہ ہیں، بی جے پی

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے اگلے عام انتخابات کوپاکستان بمقابلہ بھارت اوربھگوان بمقابلہ اسلام قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اگر آئندہ الیکشن میں بی جے پی جیتی، تو بھارتی عوام خوش ہوں گے۔ اگر اپوزیشن کامیاب رہی، تو کامیابی کے ڈھول پاکستان میں بجیں گے،بھارتی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش میں بی جے پی کے قانون ساز سریندراسنگھ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2019 کے عام انتخابات بھگوان بمقابلہ اسلام اور پاکستان بمقابلہ بھارت کے منشور کے ساتھ لڑے جائیں گے۔ سریندرا سنگھ نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے بعد لوگوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ بھگوان کے ساتھ ہیں یا اسلام کے۔

مزید : صفحہ آخر