افغانستان کا پاکستانی فورسز پر سرحدی خلاف ورزی اور فورسز پر حملہ کا الزام

افغانستان کا پاکستانی فورسز پر سرحدی خلاف ورزی اور فورسز پر حملہ کا الزام

کابل(آئی این پی) افغانستان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی افواج نے مشرقی افغانستان میں داخل ہو کر افغان فورسز پر حملہ کیا جس کے بعد دونوں ممالک کی افواج کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئیں۔امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق افغان صوبے خوست کے اعلیٰ پولیس افسر کرنل عبدالہنان کا کہنا ہے کہ اتوار کی علی الصبح پاکستانی فورسز نے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افغان فورسز پر حملہ کیا ہے۔ہنان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فورسز خوست میں داخل ہوئیں اور انہوں نے افغان فوج کے خلاف کارروائی کی، جس کے نتیجے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں جو جاری ہیں۔ تاہم انہوں نے اس تازہ لڑائی کی وجہ یا ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...