کسی دباؤ کے بغیر پانامہ کیس کی تحقیقات مکمل کی جائیں : چیئر مین نیب

کسی دباؤ کے بغیر پانامہ کیس کی تحقیقات مکمل کی جائیں : چیئر مین نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین قومی احتساب بیورو جاوید اقبال نے پانامہ اور برٹش ورجن آئی لینڈز میں آف شور کمپنیاں رکھنے والے 435 افراد کے خلاف جاری تحقیقات کے بارے میں پیشرفت کی رپورٹ طلب کی ہے۔اتوار کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین نے پانامہ تحقیقات میں کسی بھی قسم کا دباؤ یا اثر ورسوخ قبول نہ کرنے اور تحقیقات شفاف انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ان تمام فریقوں کے بارے میں رابطے اور تعاون کے بارے میں رپورٹ طلب کی جنہوں نے اس سے پہلے ایف بی آر سٹیٹ بینک اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سمیت کلیدی اداروں سے معلومات حاصل کی تھیں۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے پاکستان سٹیل ملز کی غیرفعالیت اور اس معاملے پر حکومتی بے حسی کے حوالے سے جاری انکوائری پر پیشرفت رپورٹ طلب کی ہے ۔ چیئرمین نیب نے پاکستان سٹیل ملز میں اربوں روپے کے ضیاع کے ذمہ داروں کے تعین کی بھی ہدایت کی ہے ۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار نے سٹیل ملز کے معاملے کا نوٹس لیا اور نیب کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ۔قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی کامیاب رہی ہے ۔ انہوں نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بدعنوانی کے خاتمے کیلئے جو حکمت عملی واضع کی چھ ماہ کے دوران اس کے مثبت نتائج آئے ہیں اور یہ قوم کی آواز بن چکی ہے ۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نیب کسی دباؤ اور فیورٹ ازم کے بغیر انسداد بدعنوانی کیلئے اقدامات کررہا ہے جس کی وجہ سے پوری قوم نیب کی کوششوں کی تعریف کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری کارکردگی کے باعث نیب کی شان وشوکت بحال ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے بدعنوانی کے الزامات پر سیاست دانوں ، بیورکریٹ اور سابق فوجی افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہے ۔ان بالاامتیاز کارروائیوں کے باعث نیب شان وشوکت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ بدعنوان عناصر کو گرفتارکرکے ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرانا نیب کی ذمہ داری ہے ۔
چیئرمین نیب

مزید :

علاقائی -