الیکشن کمیشن کی پابندیاں، سندھ پولیس میں بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا

الیکشن کمیشن کی پابندیاں، سندھ پولیس میں بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا

کراچی(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھرتیوں پر لگائی جانیوالی پابندی پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے سندھ پولیس میں جاری ریکروٹمنٹ کے عمل کو فی الفور روک دیا گیا ہے تاہم یکم اپریل سے قبل سندھ پولیس میں ریکروٹمنٹ کے لیئے تحریری امتحانات اور انٹرویوز میں کامیاب ہونیوالے امیدوار اس سے مستثنیٰ ہیں۔علاوہ اذیں اس ضمن میں تمام ایڈیشنل آئی جیز ڈی آئی جیز ایس ایس پیز/ایس پیز سندھ کو باقاعدہ مکتوب بھی ارسال کردیئے گئے ہیں۔سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیئے کے مطابق سی پی او کی جانب سے نوٹیفائیڈ کردہ ریکروٹمنٹ کمیٹیوں کے سربراہان کوریکروٹمنٹ کے جملہ ریکارڈ کو سربہ مہر کرکے اس حوالے سے باقاعدہ سرٹیفیکیٹس اندرون تین یوم ارسال کرنیکے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔جس میں ابتک ریکروٹمنٹ کے عمل کی تفصیلات پر مشتمل سمری بھی شامل ہوگی۔اعلامیئے کے مطابق سندھ پولیس میں ریکروٹمنٹ کے عمل کا آغاز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی اٹھانیکے احکامات کے بعد دوبارہ کیا جائیگا۔

مزید : علاقائی