مالی ، فرانس اور اقوام متحدہ امن مشن پر حملہ، ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی

مالی ، فرانس اور اقوام متحدہ امن مشن پر حملہ، ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی

باماکو(آئی این پی)مالی میں فرانس اور اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،حملے میں دو کار بم حملے اور درجنوں راکٹ فائر کئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالی میں فرانس اور اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ جنگجوؤں نے ہفتے کے دن یہ کارروائی ٹمبکٹو میں امن فوجیوں کا بھیس بدل کر سر انجام دی۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں دو کار بم حملے اور درجنوں راکٹ فائر کے گئے۔ مالی کی حکومت نے بتایا ہے کہ اس کارروائی کی وجہ سے اقوام متحدہ کا ایک امن سپاہی ہلاک جبکہ دس فرانسیسی فوجی زخمی ہوئے۔ سن دو ہزار تیرہ سے ایسے حملوں کے نتیجے میں مالی میں تعینات اقوام متحدہ کے 162 امن فوجی اور دیگر اہلکار مارے جا چکے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...