غزہ،مشقوں کے دوران بم دھماکہ، اسلامی جہاد کے4کارکن شہید

غزہ،مشقوں کے دوران بم دھماکہ، اسلامی جہاد کے4کارکن شہید

غزہ (صباح نیوز) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں رفح کے مقام پرعسکری تربیت کے دوران ہونے والے دھماکے میں اسلامی جہاد کے 4کارکن شہید ہوگئے۔ غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں رفح کے مقام پرعسکری تربیت کے دوران ہونے والے دھماکے میں اسلامی جہاد کے 4کارکن شہید ہوگئے، عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے شہید ہونے والے 4 کارکنوں کے جسد خاکی یوسف النجار ہسپتال میں منتقل کئے گئے۔القدرہ نے شہید ہونے والے کارکنوں کی شناخت عاید صالح احمد الحمایدہ، امجد حسنی محمد القاطروس، ھشام محمد عطوہ عبدالعال اور ھاشم عبدالفتاح عثمان کلاب کے ناموں سے کی ہے۔ ان کی عمریں 18 سے 23 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔اسلامی جہاد اور تنظیم کے عسکری ونگ کی طرف سے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے مشن کوجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

4کارکن شہید

مزید : صفحہ آخر